حیدرآباد۔16ستمبر(اعتماد نیوز)میدک حلقہ پارلیمنٹ میں آج منعقدہ ضمنی
انتخاب کے ووٹوں کی گنتی میں حکمران جماعت کے ٹی آر ایس کے امیدوار کوتا
پربھاکر ریڈی کو 3,61,277 ووٹوں کی اکثریت سے زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔
جوکہ
اپوزیشن پارٹی کانگریس اور بی جے پی کے لئے زبردست دھکا ہے۔ جبکہ اس
حلقہ کے کانگریس امیدوار سنیتا لکشمیا ریڈی کو 2,10,523 اور بی جے پی کے
امیدوار جگا ریڈی کو 1,86,334 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ جبکہ ٹی آر ایس کے
امیدوار کو جملہ 5,71,800 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔